شادی شدہ زانی کی کیا سزا ہے؟
شادی شدہ زانی کی سزا رجم ہے یعنی پتھر مار کر ہلاک کردینا،لیکن یہ شرعی حد ہے جو صرف بادشاہ اسلام یا اس کا نائب قائم کر سکتا ہے،اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں،لہذا فی زمانہ شرعی سزا تو دینا ممکن نہیں کیونکہ بادشاہ اسلام نہیں،لیکن چونکہ یہ حرام ہے لہذا توبہ فرض رہے گی۔بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے کہ جب ایک شادی شدہ عورت نے زنا کیاتو حضورﷺ نے حکم ارشاد فرمایا:”واغد یا انیس علی امراۃ ھذا فان اعترفت فارجمھا فغدا علیھا فاعترفت فرجمھا“یعنی:اے انیس اس عورت کے پاس جاؤ،اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے رجم کرو،پھر انیس اس کے پاس گئے تو اس عورت نے اقرار کیا تو اسے رجم کردیا۔
(بخاری،حدیث6827)