دوران جماعت اگلی صف میں جگہ خالی ہو تو جا سکتے ہیں؟
دوران جماعت اگر اگلی صف میں جگہ خالی ہوجائے یا نماز شروع کرنے کے بعد اگلی صف میں جگہ خالی ہو تو پیچھے والے کو چاہیے کہ خالی جگہ کو پر کردے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ قبلہ کی جانب ایک صف کی مقدار چلے اور صف مکمل کرلے،اگر صف مزید آگے ہے یا اس سے آگے بھی جگہ خالی ہے تو ایک رکن(یعنی تین بار سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رکے اور پھر ایک صف کی مقدار چلے،اس طرح جب تک خالی جگہ پر نہ ہو کر سکتا ہے جبکہ مکان نہ بدلے،یاد رہے ایک ساتھ دو صف کی مقدار چلا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔درمختار میں ہے:”مشی مستقبل القبلۃ۔۔ان قدر صف ثم وقف قدر رکن ثم مشی ووقف کذلک وھکذا لا تفسد وان کثرمالم یختلف المکان“یعنی:قبلہ کی جانب چلنا۔۔اگر ایک صف کی مقدار چلا پھرایک رکن کی مقدار رک گیا پھر چلا پھر اسی طرح رک گیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی اگرچہ اس حالت میں کئی صفوں تک چلے جب تک مکان نہ بدلے نماز فاسد نہیں ہوگی۔
(درمختار مع شامی،جلد2،صفحہ468)