اگر کتے نے انسان کو سونگھا اور اس کا لعاب کپڑوں کو لگ جائے تو کیا کپڑے ناپاک ہوں گے؟

اگر کتے نے انسان کو سونگھا اور اس کا لعاب کپڑوں کو لگ جائے تو کیا کپڑے ناپاک ہوں گے؟

کتا بدن کو چھو جائے تو اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے اگرچہ اس کا بدن تر ہو ہاں اس کا لعاب لگے تو کپڑے ناپاک ہوجائیں گے۔بہار شریعت میں ہے:” کُتّا بدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جِسْم تر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ395)

اپنا تبصرہ بھیجیں