اگر چند بار درہم سے کم نجاست غلیظہ جسم پر لگی مگر ان کا مجموعہ درہم کے برابر ہو تو کیا بغیر پاک کئے نماز نہیں ہوگی؟

اگر چند بار درہم سے کم نجاست غلیظہ جسم پر لگی مگر ان کا مجموعہ درہم کے برابر ہو تو کیا بغیر پاک کئے نماز نہیں ہوگی؟

اگر چند بار درہم سے کم نجاست بدن پر لگی مگر اس کا مجموعہ درہم کے برابر ہے تو یہ درہم کے برابر ہی سمجھی جائے گی اور نماز پڑھنے کے حوالے سے وہی حکم ہوگا جو درہم کے برابر نجاست کا ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے کے لئے اس کا پاک کرنا واجب ہے،اگر بغیر پاک کیے پڑھی تو نماز واجب الاعادہ ہوگی اورجان کر بلا عذر ایسا کیا تو گناہ گار بھی ہوگا۔مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نَجاستِ غلیظہ لگی اور کسی جگہ درہم کے برابر نہیں مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے، تو درہم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے تو زائد، نَجاستِ خفیفہ میں بھی مجموعہ ہی پر حکم دیا جائے گا۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ393)

اپنا تبصرہ بھیجیں