اگر عورت شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے چلی جائے تو کیااس کا نفقہ ساقط ہوجائے گا؟

اگر عورت شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے چلی جائے تو کیااس کا نفقہ ساقط ہوجائے گا؟

عورت ہفتے میں ایک بار اپنے والدین کے گھر شوہر کی اجازت کے بغیر بھی جا سکتی ہے،لہذا عورت اگر اس طور پر گئی ہے تو چونکہ وہ شریعت کی اجازت سےگئی ہے لہذا نفقہ کی مسحقہ ہے،اس کے علاوہ اگر عورت ناحق اپنے شوہر کے یہاں سے چلی گئی تو نفقہ نہیں پائے گی۔درمختار میں ہے:”لا نفقہ لاحد عشر۔۔وخارجۃ من بیتہ بغیر حق وھی الناشزہ“یعنی:گیارہ کے لئے کوئی نفقہ نہیں اور(ان میں سے ایک) وہ ناحق شوہر کے گھر سے چلی گئی اور وہ نافرمان ہے۔

(درمختار،مع شامی،جلد5،صفحہ289)

اسی میں ہے:”ولا یمنعھا من الخروج الی الوالدین فی کل جمعۃ“یعنی:اور شوہر بیوی کو ہر جمعہ والدین کے گھر جانے سے نہیں روک سکتا۔

(صفحہ328)

اپنا تبصرہ بھیجیں