اس شعر کا کیا حکم ہے:”باخدا وہ عزرائیل نہیں پھر بھی لگتا ہے جان لے لے گا“؟
سوال میں ذکر کیا گیا شعر فرشتے کی بے ادبی پر تو مشتمل نہیں مگر یہ شعر اگر عشق مجازی میں بولا گیا ہے توسخت ممنوع ہے اور اگراس مقصد سے نہیں بولا گیا توگناہ نہیں مگر ایسے اشعار سے بچنا ہی بہتر ہے۔صراط الجنان میں ہے:”(انہیں نصیحت حاصل کرنی چاہیے جو) بے حیائی، عُریانی اور فحاشی کی ترغیب پر مشتمل نیز عورت اور مرد کے نفسانی جذبات کو بھڑکانے والے الفاظ کے ساتھ شاعری کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی نصیحت حاصل کریں جو ان کی بیہودہ شاعری سنتے، پڑھتے اوردوسروں کو سناتے ہیں ۔“
(صراط الجنان،جلد7،صفحہ168)