کیا چاول فطرے میں دے سکتے ہیں؟

کیا چاول فطرے میں دے سکتے ہیں؟

صدقہ فطر میں چاول دے سکتے ہیں مگر اس میں قیمت کا اعتبار ہوگا یعنی چاول 2کلو میں 80 گرام کم(1920گرام) گیہوں یا 4 کلو میں 160 گرام کم(3840گرام)جو کی قیمت کے برابر ہو۔بہار شریعت میں ہے:” ان چار چیزوں کے علاوہ اگر کسی دوسری چیز سے فطرہ ادا کرنا چاہے، مثلاً چاول، جوار، باجرہ یا اور کوئی غلّہ یا اور کوئی چیز دینا چاہے تو قیمت کا لحاظ کرنا ہوگا یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں یا ایک صاع جَو کی قیمت کی ہو۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ939)

اپنا تبصرہ بھیجیں