کیا نابالغ کی قے پاک ہوتی ہے؟
منہ بھر قے چاہے ایک دن کے بچے کی ہو وہ نجاست غلیظہ اور ناپاک ہی ہے۔شامی میں ہے:”صبی ارتضع ثم قاء فاصاب ثیاب الام ان کان ملء الفم فنجس“ ترجمہ:بچے نے دودھ پیا پھر قے کردی تو وہ دودھ پلانے والی کے کپڑوں کو لگ گیا اگر قے منہ بھر ہو یہ نجس ہے۔
(شامی،جلد1،کتاب الطہارہ،باب الانجاس،صفحہ309،دار الکتب العلمیہ)