کیا معتکف مسجد میں تجارت کر سکتا ہے؟
معتکف مسجد میں تجارت کی نیت سے خرید و فروخت نہیں کر سکتا اگرچہ وہ چیز مسجد میں موجود نہ ہو البتہ اپنی یا گھر والوں کی ضرورت کی کوئی چیز مسجد میں خریدنا جائز ہے۔بہار شریعت میں ہے:” معتکف کو اپنی یا بال بچوں کی ضرورت سے مسجد میں کوئی چیز خریدنا یا بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ چیز مسجد میں نہ ہو یا ہو تو تھوڑی ہو کہ جگہ نہ گھیرے اور اگر خریدوفروخت بقصد تجارت ہو تو ناجائز اگرچہ وہ چیز مسجد میں نہ ہو۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1026)