کیا معتکف محراب میں جا سکتا ہے؟
معتکف کا محراب میں جانا جائز ہے اس سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا کیونکہ محراب کی جگہ مسجد ہی میں شامل ہوتی ہے،البتہ کسی مقام پر محراب میں مسجد یا فنائے مسجد کی نیت نہ ہو تو وہاں معتکف نہیں جا سکتا۔وقار الفتاوی میں ہے:”محراب مسجد میں داخل ہے۔“ (وقار الفتاوی،جلد2،صفحہ652)