کیا عورت نامحرم مرد سے کان ناک چھدوا سکتی ہے؟

کیا عورت نامحرم مرد سے کان ناک چھدوا سکتی ہے؟

کان ناک چھیدنے کے لئے عورتیں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو تجربہ کار ہوتی ہیں اور کام بھی نرمی کے ساتھ کرتی ہیں،لہذا نامحرم سے ناک کان چھدوانا حرام ہے کہ یہاں بلا ضرورت کسی نامحرم کا عورت کو چھونا پایا جارہا ہے جس کی شرعا اجازت نہیں۔حدیث پاک میں ہے:”لان یطعن فی راس احدکم بمخیط من حدید خیر لہ من ان یمس امراۃ لا تحل لہ“ترجمہ:تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی بڑی کیل چبھو دی جائے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لئے حلال نہیں۔

(معجم کبیر،جلد20،صفحہ211)

اپنا تبصرہ بھیجیں