کیا عورت اعتکاف میں غسل کے لئے نکل کر دوسرے کمرے میں جا سکتی ہے جبکہ اس کمرے میں غسل خانہ نہ ہو؟
اگر عورت پر غسل فرض ہوجائے تو وہ غسل خانے جا سکتی ہے اگرچہ دوسرے کمرے میں جانا پڑے جبکہ اس کمرے میں نہ ہو ورنہ اسی کمرے والے کو استعمال کرے،لیکن صرف ٹھنڈک یا بو دور کرنے کے لئے اسی کمرے میں بھی غسل خانہ ہوتو نہیں جا سکتی۔درمختار میں ہے:”وحرم علیہ الخروج الا لحاجۃ الانسان“ترجمہ: معتکف کاحاجت انسانی کے علاوہ کسی کام کے لئے (مسجد/مسجد بیت )سے باہر نکلنا حرام ہے۔“
(در مع شامی،جلد3،صفحہ435)