کیا دادا اپنے پوتے کو فطرہ دے سکتا ہے؟
فطرہ انہی کو دیا جا سکتا ہے جن کو زکوۃ دی جا سکتی ہے اور چونکہ پوتے کو زکوۃ دینا جائز نہیں لہذا فطرہ دینا بھی ناجائز ہے۔درمختار میں ہے:”وصدقۃ الفطر کالزکاۃ فی المصارف“ترجمہ: اور صدقہ فطر کے مصارف زکوۃ والے ہی ہیں۔“ (درمع شامی،جلد1،صفحہ379)
فتاوی رضویہ میں ہے:”نہ وہ اپنی اولاد میں ہے جیسے بیٹا،بیٹی،پوتا پوتی۔۔۔الخ(انہیں زکوۃ نہیں دے سکتے)“۔
(فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ113)