کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیس رکعت تراویح کا ثبوت ہے؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیس رکعت تراویح کا ثبوت ملتا ہے۔چنانچہ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں:”عبدالرحمٰن السلمی سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رمضان میں قاریوں کو بلاکر ان میں سے ایک قاری کو حکم دیا کہ وہ انھیں بیس رکعت پڑھائے، وہ کہتے ہیں سیدنا علی انھیں وتر پڑھایا کرتے تھے۔“
(السنن الکبری البیہقی،جلد 2،صفحہ 496)