کیا ایک ہی شخص سارے گھر والوں کا فطرہ دے سکتا ہے؟
اگر گھر والوں کی صراحتایا دلالۃ اجازت ہو تو وہ اجازت لینے والا سب کا فطرہ ادا کر سکتا ہے۔صراحتا اجازت کا مطلب یہ ہے کہ سب سے کہا ہو کہ میں آپ کا فطرہ ادا کردوں گا اور کسی نے انکار نہ کیا ہو۔دلالۃ کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال یہی ادا کرتا ہے اور سب کو پتا ہے کہ یہی ادا کرے گا تو بھی جائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:” قربانی وصدقہ فطر عبادت ہے اور عبادت میں نیت شرط ہے تو بلااجازت ناممکن ہے۔ ہاں اجازت کے لئے صراحۃ ہونا ضروری نہیں دلالت کافی ہے۔ مثلا زید اس کے عیال میں ہے اس کا کھانا پہننا سب اس کے پاس سے ہونا ہے۔ یا یہ اس کا وکیل مطلق ہے۔ اس کے کاروبار کیا کرتاہے۔ ان صورتوں میں ادا ہوجائی گی۔“
(فتاوی رضویہ،جلد20،صفحہ453)