کیا اذان کے بعد درود شریف پڑھنے سے متعلق کوئی حدیث پاک ہے؟

کیا اذان کے بعد درود شریف پڑھنے سے متعلق کوئی حدیث پاک ہے؟

اذان کے بعد درود شریف پڑھنے کی ترغیب سے متعلق حدیث پاک موجود ہے،چنانچہ مسلم شریف میں ہے:”اذا سمعتم المؤذن فقولوا مثل ما یقول ثم صلوا علی فانہ من صلی علی صلاۃ صلی اللہ علیہ بھا عشرا۔۔الحدیث“ترجمہ:جب تم مؤذن کو سنو تو ویسا ہی کہو جیسا وہ کہتا ہے پھر مجھ پر درود پڑھو اس لئے کہ جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا اللہ پاک اس کے سبب اس پر دس بار رحمت بھیجے گا۔

(مسلم،حدیث384)

اپنا تبصرہ بھیجیں