کیاحنفی امام شافعی وقت کے مطابق عصر کی جماعت کروا سکتا ہے؟
حنفی کو جائز نہیں کہ وہ شافعی وقت کے مطابق یعنی مثل اول میں نماز عصر کی جماعت کروائے،اگر کروائی تو کسی کی نماز نہیں ہوگی اور یہ نمازذمہ پر فرض رہے گی۔فتاوی رضویہ میں ہے:”یہی(مثل ثانی میں وقت عصر ہونا) مذہب امام ہے اور مذہب امام اعظم پر عمل واجب جب تک کوئی ضرورت اس کے خلاف پر باعث نہ ہو۔۔۔اسی میں احتیاط ہے کہ مثل اول میں عصر پڑھی تو ایک مذہب جلیل پر فرض ذمہ سے ساقط نہ ہوا پڑھی بے پڑھی برابر رہی اور بعد مثل ثانی پڑھی تو بالاتفاق صحیح وکامل ادا ہُوئی۔“
(فتاوی رضویہ،جلد5،صفحہ136)