نماز میں اونچی آواز سے آمین کہنا کیسا؟
نماز میں آہستہ آواز سے آمین کہنا سنت ہے اور بلند آواز سے کہنا خلاف سنت ہے۔حدیث میں ہے:”علقمہ بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے نبی پاکﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو جب آپ نے غیر المغضوب علیھم والضالین پڑھا توآہستہ آمین کہی۔“
(مستدرک،جلد2،صفحہ253)
عمدۃ القاری میں ہے:”حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر و حضرت علی رضی اللہ عنھما بسم اللہ و آمین بلند آواز سے نہ کہتے۔“
(عمدۃ القاری،جلد6،صفحہ75)