نابالغ پوتا اپنے دادا کے ساتھ رہتا ہے اور دادا اس کی مکمل کفالت کرتا ہے دادا نے والد کی اجازت کے بغیر نابالغ پوتے کا نکاح کردیا تو یہ نکاح منقعد ہوا یا نہیں؟

نابالغ پوتا اپنے دادا کے ساتھ رہتا ہے اور دادا اس کی مکمل کفالت کرتا ہے دادا نے والد کی اجازت کے بغیر نابالغ پوتے کا نکاح کردیا تو یہ نکاح منقعد ہوا یا نہیں؟

نابالغ کی کفالت اگرچہ دادا کرتا ہو مگر والد کا حق ولایت ساقط نہیں ہوگا،اگر دادا نے بچے کے والد کی اجازت کے بغیر نکاح کردیا تو یہ نکاح والد کی اجازت پر موقوف رہے گا،والد اجازت دے دے تونکاح صحیح ہوجائے گا۔درمختار میں ہے:”فلو زوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ“یعنی:اگر ولی ابعد(مثلا دادا) نے ولی اقرب(مثلا باپ) کی موجودگی میں(یعنی وہ غائب نہ ہو)نابالغ کا نکاح کردیا تو ولی اقرب کی اجازت پر موقف رہے گا۔(درمختار مع شامی،جلد4،صفحہ189)

اپنا تبصرہ بھیجیں