میں نے رمضان کے پہلے عشرے میں فطرہ ادا کردیا تھا اب کیا دوبارہ ادا کرنا ہوگا؟
اگر کسی نے رمضان میں یا رمضان سے پہلے بھی فطرہ ادا کر دیا تو جائز ہے اور اب دوبارہ فطرہ دینا ضروری نہیں۔امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:”صدقہ فطر ادا کرنے کا افضل وقت تو یہی ہے کہ عید کو صبح صادق کے بعد عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے پہلے ادا کردیا جائے،اگر چاند رات یا رمضان المبارک کے کسی بھی دن بلکہ رمضان شریف سے پہلے بھی اگر کسی نے ادا کردیا تب بھی فطرہ ادا ہوگیا اور ایسا کرنا بالکل جائز ہے۔“
(فیضان رمضان مرمم،صفحہ315)