میری بیٹی کو پہلی بار حیض آیا اور اب رک نہیں رہا خون دس دن سے اوپر چلا گیا ہے تو نماز روزے کا کیا حکم ہے؟
جب عورت کو پہلی بار حیض آئے اور وہ دس دن سے تجاوز کر جائے تو چونکہ اس کی کوئی عادت پہلے مقرر نہیں تو اب دس دن اس کے حیض شمار ہوں گے کیونکہ حیض کی انتہائی مدت دس دن ہے،دس دن کے بعد آنے والا خون استحاضہ ہوگا۔مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں:”اگر یہ عورت کا پہلا حیض ہے تو دس دن تک حیض شمار ہوگا اور دس دن کے بعد والا استحاضہ۔“
(خواتین کے مخصوص مسائل،صفحہ57)