میری انگلی پر چوٹ ہے اور پٹی بندھی ہے تو اب وضو و غسل میں کیا کرنا ہوگا؟

میری انگلی پر چوٹ ہے اور پٹی بندھی ہے تو اب وضو و غسل میں کیا کرنا ہوگا؟

اگر انگلی پرپانی بہانا نقصان کرے گا تو پٹی اتار کر اس پر مسح کرلیا جائے اور اگر پٹی اتارنا بھی نقصان دہ ہو تو پٹی کے اوپر مسح کرلیا جائے۔یہ یاد رہے کہ انگلی کا جو صحیح حصہ ہےاگر وہاں پانی بہانا ممکن ہو تو پانی بہانا فرض ہے۔بہار شریعت میں ہے:” کسی زخم پر پٹی وغیرہ بندھی ہو کہ اس کے کھولنے میں ضرر یا حرج ہو،یا کسی جگہ مرض یا درد کے سبب پانی بہنا ضرر کرے گا تو اس پورے عُضْوْ کو مسح کریں اور نہ ہو سکے تو پٹی پر مسح کافی ہے“۔۔الخ

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ318)

اپنا تبصرہ بھیجیں