موبائل میں لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا؟

موبائل میں لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا؟

لیٹ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے لیکن ایسی صورت میں پاؤں سمیٹ لینے چاہیے کیونکہ اس میں ادب و تعظیم زیادہ ہے اوراگر چادر وغیرہ اوڑھی ہو تو منہ اس سے باہر نکال لینا چاہیے۔بہار شریعت میں ہے:’’ لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور منہ کھلا ہو ۔‘‘

(بہار شریعت، حصہ 3، صفحہ 551)

اپنا تبصرہ بھیجیں