معتکف سگریٹ پینے کے لئے مسجد سے باہر نکلا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟
عین مسجدمیں سگریٹ پینا جائز نہیں،اسی طرح فنائے مسجد میں ایسی جگہ سگریٹ پینا جہاں سے مسجد میں بدبو آئےجائز نہیں،اگر سگریٹ پینے کے لئے کوئی خارج مسجد گیا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا اور گناہ گار بھی ہوگا کیونکہ سگریٹ پینا ایسا عذر نہیں جس کی وجہ سے مسجد سے باہر جانے کی اجازت ہو۔بہار شریعت میں ہے:”اعتکاف سنت بھی بغیر عذر نکلنے سے جاتا رہتا ہے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1023)