مخصوص ایام میں سورہ کوثر وظیفے کی نیت سے یا دم کرنے کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں؟
عورت مخصوص ایام میں وظیفےاور دم کی نیت سے قرآن نہیں پڑھ سکتی البتہ وہ آیات جن میں حمد و ثنا یا دعا وغیرہ کے معانی پائے جاتے ہوں انہیں حمد و ثنا یا دعا وغیرہ کی نیت سے پڑھ سکتی ہےیا معلمہ تعلیم قرآن کی نیت سے کلمات کو توڑ توڑ کر پڑھا سکتی ہے اور اس میں قراءت قرآن کی نیت نہ ہو۔سورہ کوثر میں حمدوثناوالا معنی نہیں بلکہ اس کا قرآن ہونا متعین ہے لہذا مخصوص ایام میں اس کو حمد وغیرہ کی نیت سے بھی نہیں پڑھ سکتی نہ ہی دم کی نیت سے پڑھ سکتی ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:” جن آیات میں بندہ دعا و ثنا کی نیت نہیں کرسکتا بحال جنابت و حیض انہیں بطور عمل بھی نہیں پڑھ سکتا مثلاً تفریق اعدا کے لئے سورہ تبت نہ کہ سورہ کوثر کہ بوجہ ضمائر متکلم انا اعطینا قرآنیت کے لئے متعین ہے۔“
(فتاوی رضویہ،جلد1،حصہ ب،صفحہ1115)