مجھ پر زکوۃ کچھ مہینوں بعد فرض ہوتی ہے اگر میں ابھی ایڈوانس زکوۃ دوں تو کیسا اور حساب کس اعتبار سے لگے گا؟

مجھ پر زکوۃ کچھ مہینوں بعد فرض ہوتی ہے اگر میں ابھی ایڈوانس زکوۃ دوں تو کیسا اور حساب کس اعتبار سے لگے گا؟

ایڈوانس زکوۃ دینا جائز ہے مگر اس میں ضروری ہے کہ زکوۃ دینے والا صاحب نصاب ہو اور نصاب کے سال کےاختتام پر بھی صاحب نصاب ہو۔جب نصاب کا سال مکمل ہوجائے یعنی جس دن زکوۃ فرض ہوتی ہے اس دن کی قیمت کا اعتبار کرتے ہوئے حساب کرے،اگر کم زکوۃ دی ہے تو بقیہ فورا ادا کردے اور اگر زیادہ دی ہے تو اگلے سال میں اس کو شمار کر سکتا ہے۔بہار شریعت میں ہے:” مالک نصاب پیشتر سے چند سال کی بھی زکاۃ دے سکتا ہے، لہذا مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا زکاۃ میں دیتا رہے،ختم سال پر حساب کرے،اگر زکاۃ پوری ہوگئی ، فبہا اور کچھ کمی ہو ، تو اب فورا دے دے،تاخیر جائز نہیں،نہ اس کی اجازت کہ اب تھوڑا تھوڑا کر کے ادا کرے، بلکہ جو کچھ باقی ہے ، کل فورا ادا کر دے اور زیادہ دے دیا ہے ، تو سال آئندہ میں مجرا کر دے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ891)

اپنا تبصرہ بھیجیں