لینس لگے ہوں تو وضو ہوجاتا ہے؟

لینس لگے ہوں تو وضو ہوجاتا ہے؟

لینس لگے ہونے کی حالت میں وضو ہوجاتا ہے کیونکہ وضو میں آنکھ کے اندر پانی ڈالنا فرض نہیں بلکہ آنکھ کے اندر پانی ڈالنا منع ہے کہ یہ نقصان دہ ہے۔بہار شریعت میں ہے:”آنکھوں کے ڈھیلے اور پپوٹوں کی اندرونی سَطح کا دھوناکچھ درکار نہیں بلکہ نہ چاہیئے کہ مضر ہے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ290)

اپنا تبصرہ بھیجیں