فاریکس ٹریڈنگ کا کام کرنا کیسا؟اس میں عموما کرنسی،تیل اور سونا وغیرہ بیچا جاتا ہے مگر بیچنے والے کا اس پر قبضہ نہیں ہوتا۔

فاریکس ٹریڈنگ کا کام کرنا کیسا؟اس میں عموما کرنسی،تیل اور سونا وغیرہ بیچا جاتا ہے مگر بیچنے والے کا اس پر قبضہ نہیں ہوتا۔

فاریکس ٹریڈنگ میں کئی شرعی خرابیاں پائی جاتی ہیں ان میں سے ایک سوال میں ذکر کی گئی ہے کہ اس میں مال پر قبضہ کئے بغیر چیز آگے بیچ دی جاتی ہے اور منقولی (moveable)چیزوں کوقبضہ سے پہلے آگے بیچنا ناجائز ہے کیونکہ حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے۔بخاری شریف میں ہے:”کانوا یبتاعون الطعام فی اعلی السوق فیبیعونہ فی مکانہ فنھاھم رسول اللہﷺ ان یبیعوہ فی مکانہ حتی ینقلوہ“ترجمہ:لوگ بازار میں غلہ خرید کر اُسی جگہ (بغیر قبضہ کیے) بیچ ڈالتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ  تعالٰی علیہ وسلم   نے اسی جگہ بیع کرنے سے منع فرمایا، جب تک منتقل نہ کرلیں۔

(بخاری،حدیث2167)

عمدۃ القاری میں ہے:”قولہ(حتی ینقلوہ) الغرض منہ:حتی یقبضوہ لان العرف فی قبض المنقول ان ینقل عن مکانہ“ ترجمہ: منتقل کرنے سے مراد قبضہ کرنا ہے کیونکہ منقولی اشیاء میں عرف یہی ہے کہ اس جگہ سے منتقل کر کے قبضہ کرتے ہیں۔

(عمدۃ القاری،جلد 11،صفحہ 410،دار الکتب العلمیہ)

الاختیار میں ہے:”ولا یجوز بیع المنقول قبل القبض“ترجمہ: منقولی کو قبضہ سے پہلے بیچنا جائز نہیں۔

(الاختیار،جلد 2،کتاب البیوع،باب شروط صحۃ البیع،صفحہ 8،دار الکتب العلمیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں