عورت کا لیزر کے ذریعے عورت کے ستر کے علاوہ دیگر جگہوں کے بال کاٹنے کی جاب کرنا کیسا؟
عورت کا عورت کے لئے ستر ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک ہے،لہذااس حصے کے علاوہ اگر عورت دوسری عورت کے دیگر اعضا کی طرف نظر کرتی ہے اور اس کے بدن کے بال کاٹتی ہے اور اس کو شہوت نہیں ہوتی تو جائز ہے،البتہ عورت کے آئبرو بنانا یا سر کے بال کندھوں سے اوپر کرنا جائز نہیں۔اسی طرح ایسے مقامات پر خلاف شرع امور بھی کیے جارہے ہوتے ہیں تو اگرایسا ہو تو وہاں جاب کرنا منع ہوگا۔بہار شریعت میں ہے:” عورت کا عورت کو دیکھنا، اس کا وہی حکم ہے جو مرد کو مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے یعنی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک نہیں دیکھ سکتی باقی اعضا کی طرف نظر کرسکتی ہے۔ بشرطیکہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔“
(بہار شریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ443)