عقیدہ ختم نبوت کا معنی کیا ہے؟اس پر ایمان کی کیا اہمیت ہے؟قرآن کی کس آیت میں حضورﷺ کو خاتم النبیین کہا ہے؟

عقیدہ ختم نبوت کا معنی کیا ہے؟اس پر ایمان کی کیا اہمیت ہے؟قرآن کی کس آیت میں حضورﷺ کو خاتم النبیین کہا ہے؟

عقیدہ ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ نبی کریم محمد مصطفیﷺاللہ پاک کے آخری نبی ہیں اور آپﷺ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔یہ عقیدہ ضروریات دین سے ہے اور اس کا انکار تو دور کی بات اس میں شک کرنے والا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا۔اللہ پاک نے سورہ احزاب میں فرمایا:مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠(۴۰) ترجمہ:محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں