سونے میں عموما کھوٹ(ملاوٹ) ہوتی ہے تو زکوۃ کتنے وزن پر دیں گے؟

سونے میں عموما کھوٹ(ملاوٹ) ہوتی ہے تو زکوۃ کتنے وزن پر دیں گے؟

سونے چاندی میں اگر کھوٹ ہوتو اس کی تین صورتیں بنتی ہیں۔(1) اگر سونایا چاندی کھوٹ سے زیادہ ہو تو پورے وزن کے اعتبار سے زکوۃ فرض ہوگی۔(2)اگر کھوٹ سونا یا چاندی کے برابر ہو تو بھی پورے وزن کا اعتبار ہوگا۔(3)اگر کھوٹ سونے یا چاندی سے زیادہ ہو تو اس کی دو صورتیں بنیں گی۔(1)اگر کھوٹ کو الگ کریں تو بھی سونا یا چاندی اتنا ہے کہ خود یا دیگر اموالِ زکوۃ کے ساتھ مل کر نصاب کو پہنچ جائے تو اتنے سونے یا چاندی کو دیگر اموال کے ساتھ ملا کر زکوۃ دینی ہوگی۔(2)اگر خود یا دیگر اموال کے ساتھ مل کر نصاب کو نہیں پہنچتا اور اس میں تجارت کی نیت نہیں تو زکوۃ واجب نہیں اور اگر تجارت کی نیت ہو تو مال تجارت ہونے کی وجہ سے قیمت سے اس کاحساب کریں گے،اگرخود یا دیگر اموال کے ساتھ مل کر نصاب کو پہنچتا ہوگا تو زکوۃ ہوگی ورنہ نہیں۔

(ماخوذا:بہار شریعت،جلد1،صفحہ904،فیضان زکوۃ صفحہ33)

اپنا تبصرہ بھیجیں