زکوۃ کن لوگوں کو دے سکتے ہیں تفصیل سے بتادیں؟
اللہ پاک نے سورہ توبہ کی آیت 10 میں 8 طرح کے لوگوں کاذکر فرمایا ہے جن کو زکوۃ دی جا سکتی ہے،ان میں سے مولفہ القلوب زمانہ صحابہ میں بالاجماع ساقط ہوگئے اور رقاب(غلام لونڈیوں کو آزاد کروانے کے لئے دینا) اب پایا نہیں جاتا لہذا اب 6 طرح کے افراد باقی رہ گئے۔(1)فقیر (2)مسکین (3)عامل (4)غارم (5) فی سبیل اللہ (6) ابن سبیل۔فقیر: وہ ہے جس کے پاس نصاب کی قدر مال نہ ہو یا ہو تو حاجت اصلیہ میں گھر ہوا ہو۔مسکین: وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔عامل: وہ ہے جس کو بادشاہ اسلام نے زکوۃ اور عشر وصول کرنے کے لئے مقرر کیا ہو۔غارم:وہ جس پر اتنا قرض ہو کہ اسے نکالنے کے بعد نصاب نہ بچے۔فی سبیل اللہ:اللہ کی راہ میں دینا،اس کی مخصوص صورتیں ہیں۔ابن سبیل:شرعی مسافر جس کے پاس مال نہ رہا۔
(ملخصا:کتب فقہ)