روزے میں شوہر نے بیوی سے ہمبستری کی تو کیا دونوں پر کفارہ لازم ہے؟

روزے میں شوہر نے بیوی سے ہمبستری کی تو کیا دونوں پر کفارہ لازم ہے؟

اگر روزے میں شوہر نے بیوی سے ہمبستری کی تو دونوں کا روزہ بھی ٹوٹ گیا اور دونوں پر کفارہ بھی لازم ہے،ہاں اگر شوہر نے مجبور(اکراہ شرعی)کیا یعنی جان سے مار ڈالنے یا عضو ضائع کردینے یا سخت مار مارنے کی صحیح دھمکی دی اور بیوی نے مجبورہو کر ساتھ دیا تو اس صورت میں بیوی پر کفارہ نہیں مگر ایسی صورت نادر ہوتی ہے،عموما اکراہ شرعی نہیں ہوتا۔بہار شریعت میں ہے:” مرد کو مجبور کر کے جماع کرایا یا عورت کو مرد نے مجبور کیا پھر اثنائے جماع میں اپنی خوشی سے مشغول رہا یا رہی تو کفّارہ لازم نہیں کہ روزہ تو پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے۔ مجبوری سے مراد اکراہِ شرعی ہے، جس میں قتل یا عضو کاٹ ڈالنے یا ضربِ شدید کی صحیح دھمکی دی جائے اور روزہ دار بھی سمجھے کہ اگر میں اس کا کہا نہ مانوں گا تو جو کہتا ہے، کر گزرے گا۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ992)

اپنا تبصرہ بھیجیں