حدیث میں ہے کہ جنت کے دروازے رمضان میں کھولے جاتے ہیں تو کیا باقی سال میں وہ نہیں کھلتے؟
جنت کے دروازے اور مہینوں میں بھی کھلتے ہیں مگرفرق یہ ہے کہ رمضان میں پورا مہینہ کھلے رہتے ہیں جبکہ دوسرے مہینوں میں کبھی کھلتے ہیں اور کبھی بند ہوجاتے ہیں۔چنانچہ علامہ علی قاری اور مفتی احمد یار خان نعیمی رحمھما اللہ کی گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ ” جنت کے دروازوں کو رمضان کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی کھولا جاتا ہے البتہ رمضان اور غیرِ رمضان میں ان کے کھلنے میں فرق یہ ہے کہ رمضان کی آمد پر نہ صرف جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں بلکہ دوزخ کے دروازے بند بھی کئے جاتے ہیں۔ نیز رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں جنت اور دوزخ کے دروازے کبھی کھلتے ہیں اور کبھی بند ہوتے ہیں مگر رمضان میں سارا مہینا دوزخ کے دروازے بند جبکہ جنّت کے کھلے رہتے ہیں۔(مرقاۃ المفاتیح،ج 4،ص 458، مراۃ المناجیح، ج 3،ص 136)