جو دکانداری کرتا ہے اس کی دکان پر زکوۃ ہوگی؟

جو دکانداری کرتا ہے اس کی دکان پر زکوۃ ہوگی؟

جس دکان میں بندہ کاروبار کرتا ہے اس پر زکوۃ نہیں ہوگی البتہ دکان میں موجود سامان پر شرائط پائی جانے کی صورت میں زکوۃ فرض ہوگی۔ قدوری میں ہے:”الزکاۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت اذا بلغت قیمتھا نصابا“ترجمہ:زکاۃ مال تجارت پر فرض ہوتی ہے جبکہ اس کی قیمت نصاب کو پہنچتی ہو۔ (قدوری،صفحہ145)

اپنا تبصرہ بھیجیں