جس مسجد میں پانچ وقت نماز ہوتی ہو مگر جمعہ نہ ہوتا ہو وہاں اعتکاف کرنا کیسا؟
جس مسجد میں جمعہ نہ ہوتا ہو وہاں اعتکاف کرنا جائز ہے۔کتب فقہ میں جہاں معتکف کو مسجد سے باہر جانے کی جائز صورتیں لکھی ہیں اس میں یہ صورت بھی ہے کہ اگر اس مسجد میں جمعہ نہ ہوتا ہو تو معتکف دوسری مسجد میں جا کر جمعہ پڑھ سکتا ہے مگر اس کی تفصیل ہے وہ کتب میں مطالعہ فرمائیں۔بہار شریعت میں ہے:”حاجت شرعی مثلاً۔۔جمعہ کے لیے جانا۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1024)