تراویح اگر چار رکعت کر کے پڑھ رہے ہوں تو دوسری میں قعدہ کے بعد درود و دعا پڑھنا کیسا؟

تراویح اگر چار رکعت کر کے پڑھ رہے ہوں تو دوسری میں قعدہ کے بعد درود و دعا پڑھنا کیسا؟

تراویح دو دو رکعت کر کے پڑھنا بہتر ہے لیکن اگر کسی نے چار چار کر کے پڑھی تو بھی جائز ہے،چاررکعت پڑھنے کی صورت میں دوسری پر التحیات کے بعد درود پاک و دعا اورتیسری کو ثنا سے شروع کرنا بہتر ہے،اگر کسی نے ایسا نہ کیا تو بھی نماز ہوجائے گی او ر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔فتاوی رضویہ میں اس طرح کے سوال کے جواب میں فرمایا:” پڑھنا بہترہے۔۔۔ مگرتراویح خود ہی دورکعت بہترہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ444)

اپنا تبصرہ بھیجیں