بے حساب بخشش کی دعا کرنا کیسا؟

بے حساب بخشش کی دعا کرنا کیسا؟

بے حساب بخشش کی دعا کرنا بالکل جائز ہے اور حدیث پاک سےثابت ہے کہ حضورﷺ نے اپنے صحابی کے کہنے پر ان کے لئے بے حساب بخشش کی دعا کی۔بخاری شریف میں ہےکہ جب نبی پاکﷺ نے صحابہ کرام کو بے حساب بخشے جانے والوں کے بارے میں بتایا تو:”فقام الیہ عکاشۃ بن محصن فقال ادع اللہ ان یجعلنی منھم قال اللھم اجعلہ منھم۔۔الحدیث“ترجمہ:عکاشہ بن محصن کھڑے ہوئے اور عرض کی یا رسول اللہﷺ میرے لئے دعا فرمائیں کہ میں ان(بے حساب بخشے جانے والوں)میں شامل ہوجاؤں۔آپﷺ نے دعا کی یااللہ اسے ان میں سے کردے۔

(بخاری،حدیث6541)

اپنا تبصرہ بھیجیں