بانڈز کی خریدوفروخت کرنا کیسا؟

بانڈز کی خریدوفروخت کرنا کیسا؟

بانڈز کی خریدوفروخت شرعا جائز ہے اور اس کا انعام لینا بھی جائز ہے البتہ ایسا بانڈجس میں بانڈ کی حیثیت محض قرض کی ہو اوراس پرنفع دیا جاتا ہواس کی خریدو فروخت ناجائز ہے اور اس کا انعام یا فکس نفع بھی سود ہے۔ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہے:”پریمئیم پرائز بانڈ ایک سودی بانڈ ہے جو کہ محض ایک سودی اکاؤنٹ میں جمع کردہ قرض کی رسید ہے۔۔۔   پریمئیم بانڈ پر ششماہی ملنے والا نفع اور ہر 3ماہ پربذریعہ قرعہ اندازی بنام انعام ملنے والا نفع دونوں ہی خالصتاً سود ہیں اسی لئے پریمئیم بانڈ خریدنا، بیچنا ناجائز وحرام اور کبیرہ گناہ ہے۔“

(ماہنامہ فیضان مدینہ،جون2017)

اپنا تبصرہ بھیجیں