بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کرنا کیسا؟
بائیں ہاتھ سے جانور کرنا ذبح کرنا جائز ہے لیکن ادب یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ سے کیا جائے۔النتف فی الفتاوی میں ہے:”الخامس ان یذبحھا بیمینہ“ترجمہ:پانچواں ادب یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ سے ذبح کرے۔
(النتف فی الفتاوی،کتاب الذبائح و الصید،صفحہ148،دار الکتب العلمیہ)