ایسا امام جو رکوع میں قراءت ختم کرتا ہو اور تعدیل ارکان درست نہ کرتا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟
رکوع میں قراءت ختم کرنا مکروہ تحریمی ہے۔اسی طرح تعدیل ارکان نہ کرنا یعنی قومہ و جلسہ،رکوع و سجود میں کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار نہ ٹھہرنا واجب کا ترک ہے اور جان کر واجب چھوڑناناجائز ہے۔اگر کوئی امام جان کر ایسا کر کرتا ہوتواس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں،اگر پڑھی تو گناہ گار ہوئے اور نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔فتاوی تاج الشریعہ میں ہے:”اگر واقعی وہ امام تعدیل ارکان نہیں کرتا تو امامت اس کی مکروہ تحریمی ہے اور اس کے پیچھے نماز واجب الاعادہ ہے۔“ (فتاوی تاج الشریعہ،جلد4،صفحہ109)