اگر 6 یا 7 سال کا بچہ پانی میں ہاتھ ڈالے تو پانی مستعمل ہوگا؟

اگر 6 یا 7 سال کا بچہ پانی میں ہاتھ ڈالے تو پانی مستعمل ہوگا؟

چھ سات سال کا بچہ سمجھ دار ہوتا ہے اور سمجھ دار بچہ بے دھلا ہاتھ دہ در دہ سے کم پانی میں ثواب کی نیت سے مثلا وضو کرنےکے لئے ڈال دے تو پانی مستعمل ہوجائے گا،اب اس پانی سے وضو اور غسل نہیں کر سکتے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”اگر وہ عاقل ہو تو مستعمل قرار پائے گا کیونکہ اس نے اس معتبر قربت(ثواب)کی نیت کی ہے۔۔الخ“

(فتاوی رضویہ،جلد2،صفحہ71)

اپنا تبصرہ بھیجیں