اگر کسی نے ایسے وقت میں حج کرلیا کہ مالی اعتبار سے اس پر حج فرض نہیں تھا تو کیا استطاعت ہونے کے بعد اس کو دوبارہ حج کرنا ہوگا؟

اگر کسی نے ایسے وقت میں حج کرلیا کہ مالی اعتبار سے اس پر حج فرض نہیں تھا تو کیا استطاعت ہونے کے بعد اس کو دوبارہ حج کرنا ہوگا؟

اگر کسی ایسے شخص نے حج کیا جس پر حج فرض نہیں تھا تو اگر اس نے فرض حج کی نیت کی یا مطلقا حج کی نیت کی تو اس کا فرض ادا ہوجائے گا،استطاعت ہونے کے بعد اب دوبارہ حج کرنا فرض نہیں۔مناسک میں ہے:”لو تکلف الفقیرو حج ونوی حج الفرض او اطلق جاز لہ و سقط عنہ فرضہ“یعنی:اگر شرعی فقیر نے کسی طرح حج کیا اور فرض حج کی نیت کی یا مطلقا حج کی نیت کی تو جائز ہے اور فرض اس سے ساقط ہوجائے گا۔

(ارشاد الساری الی مناسک الملا علی القاری،صفحہ55)

اپنا تبصرہ بھیجیں