اگر منہ میں چھالے ہوں تو روزے میں دوا لگا سکتے ہیں؟
روزے کی حالت میں منہ میں دوا یا مرہم لگانا جائز نہیں اگر دوا کے ذرات اگر حلق سے نیچے اتر گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔بہار شریعت میں ہے:” شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو مونھ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں، مونھ میں رکھی اور تھوک نگل گیا روزہ جاتا رہا۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ986)