اگر عورت کو حیض عادت سے پہلے بند ہوجائے اور وہ غسل کرلے تو کیا اس سے صحبت کرسکتے ہیں؟
عورت کو حیض اگر عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے بند ہوجائے تو اگرچہ وہ غسل کرلے اس سے صحبت کرنا جائز نہیں جب تک عادت کے دن مکمل ہونے کے بعد غسل نہ کرلے یا وہ وقت نماز جس میں پاک ہوئی گزر نہ جائے۔بہار شریعت میں ہے:” دس دن سے کم میں پاک ہوئی توتاوقتیکہ غُسل نہ کرلے یا وہ وقتِ نماز جس میں پاک ہوئی گزر نہ جائے جِماع جائز نہیں۔۔عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا تو اگرچہ غُسل کرلے جماع ناجائز ہے تاوقتیکہ عادت کے دن پورے نہ ہولیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ383)