اگر عمر رسیدہ شخص بیماری کی وجہ سے موئے زیر ناف نہ کاٹ سکتا ہو تو کیا بیٹا کاٹ سکتا ہے؟

اگر عمر رسیدہ شخص بیماری کی وجہ سے موئے زیر ناف نہ کاٹ سکتا ہو تو کیا بیٹا کاٹ سکتا ہے؟

شرعی حکم یہ ہے کہ 40 چالیس دن کے اندر موئے زیر ناف صاف کرلیے جائیں،اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے خود نہیں کاٹ سکتا تو اس کی زوجہ کاٹ دے،اور اگر زوجہ نہیں یا وہ بھی کسی سبب سے نہیں کاٹ سکتی تو بیٹے کو کاٹنے کی اجازت نہیں کہ مرد دوسرے مرد کو ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک نہ دیکھ سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے،اگر کاٹنے والا کوئی نہیں تو جب تک وہ خود قادر نہیں ہوجاتا اس کو رخصت ہے،گناہ گار نہیں ہوگا۔بہار شریعت میں ہے:” مرد لُنجھا ہو تو اس کی بی بی استنجا کرادے اور عورت ایسی ہو تو اس کا شوہر اور بی بی نہ ہو یا عورت کا شوہر نہ ہو تو کسی اور رشتہ دار بیٹا، بیٹی، بھائی، بہن سے استنجا نہیں کراسکتے بلکہ معاف ہے۔“ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ413)

اپنا تبصرہ بھیجیں