اگر خود پر غسل کسی نے فرض کرلیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟
خود پر غسل فرض کرلینا ناجائز و گناہ ہے اور روزے کی حالت میں زیادہ سخت گناہ ہے،اگر کسی نے روزے میں ایسا فعل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔ھندیہ میں ہے:”الصائم اذا عالج ذکرہ حتی امنی فعلیہ القضاءوھو المختار“ترجمہ:روزہ دار نے مشت زنی کی یہاں تک کہ منی نکل آئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر قضا لازم ہے یہی مختار ہے۔
(ھندیہ،جلد1،صفحہ205)