اگر بندہ سفر میں ہو تو افطار کہاں کے اعتبار سے کرے گا؟
آدمی غروب آفتاب کے وقت جہاں ہوگا وہیں کے وقت کے اعتبار سے افطار کرے گا۔شامی میں ہے:” ولا یفطر ما لم یغلب علی ظنہ غروب الشمس“ ترجمہ: اور روزہ افطار نہ کرے جب تک غروب آفتاب کا ظن غالب نہ ہوجائے۔
(شامی،جلد2،صفحہ 402،دار الکتب العلمیہ)