اگر امام نے سورہ فاتحہ کی جگہ سورت شروع کردی اور سورت پڑھنے کے دوران یاد آگیا تو کیا کرے؟
اگر سورہ فاتحہ کی جگہ سورت شروع کردی تو یاد آنے پر سورہ فاتحہ پڑھے پھر سورت ملائے اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔بہار شریعت میں ہے:” الحمد پڑھنا بھول گیا اور سورت شروع کر دی اور بقدر ایک آیت کے پڑھ لی اب یاد آیا تو الحمد پڑھ کر سورت پڑھے اور سجدہ واجب ہے۔ يوہيں اگر سورت کے پڑھنے کے بعد یا رکوع میں یا رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد یاد آیا تو پھر الحمد پڑھ کر سورت پڑھے اور رکوع کا اعادہ کرے اور سجدۂ سہو کرے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ711)