اگرغسل خانہ فنائے مسجد میں ہو تو معتکف فرض غسل کے علاوہ جا سکتا ہے؟
اگر غسل خانہ فنائے مسجد میں ہو تو معتکف بلا تکلف وہاں جا سکتا ہے،اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا مگر غسل ضرورت کے تحت ہی کیا جائے مثلا جسم میں بو ہو تو کرے یا جمعہ کے لئے،مسجد کا پانی بلا ضرورت استعمال کرنے سے بچے۔فتاوی امجدیہ میں ہے:”فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریات مسجد کے لئے ہے،مثلا جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔“ (فتاوی امجدیہ،جلد1،صفحہ399)